وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملالہ یوسف زئی کو ہارورڈ یونیورسٹی کا لیڈر شپ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملالہ یوسف زئی کو ہارورڈ یونیورسٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملالہ یوسف زئی کو ہارورڈ یونیورسٹی کا لیڈر شپ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کوخواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کے اعتراف میں ایوارڈ ملنا باعث فخر ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد مشعل راہ ہے اور ملالہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لئے روشنی کی امید ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کی خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کی دنیا معترف ہے۔