نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی روات ، گردونواح کے دکانداروں کو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئی2دن کا الٹی میٹم، نوٹس جاری

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے روات اور اس کے گردونواح کے دکانداروں کو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئی2دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں این ایچ اے کی جانب سے ملک بھر میںآپریشن کے بعد روات جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے گزشتہ روز دکانداروں کو نوٹس وصول کرائے گئے جس میںدکانداروں کو2 دن کے اندر تجاوزات ختم کرنے کا کہا گیا ہے اور وارننگ جاری کی گئی ہے کہ نوٹس پر عمل نہ ہونے کی صورت میںوہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی جانب سی10دسمبر کو بڑا آپریشن متوقع ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے دوسری طرف جب آپریشن کی حدود کے بارے میں پوچھا گیا تو اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ این ایچ اے پر بہت سخت دباؤ ہے اس لئے حدود کے بارے میں انھیں کچھ علم نہیں ہے واضح رہے کہ چند دن پہلے محکمہ این ایچ اے نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق روات جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف لگے ہوئے سائن بورڈ اتار دیئے تھے۔