وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے سرمایہ کاری بورڈ میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا
صوبے میں شامل ہونے والے 7 نئے اضلاع کیلئے جو روڈ میپ بنایا گیا ہے اور جومکمل انضمام کا روڈ میپ ہے اس پر مکمل یکسوئی کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے ،محمودخان
ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:58
(جاری ہے)
اُنہوںنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال انضرگئی کاٹلنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ علاج معالجے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔
اسی طرح اُنہوںنے مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں کیٹگڑی ڈی ہسپتال میں غیر قانو نی طور پر رہائش پذیر افراد سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کرنے اور اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے اُنہوںنے کہاکہ خصوصی افراد کے کنونس الائونس میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اُن کی جانب سے دی گئی منظوری کی ہدایات مختلف سرکاری محکموں کو ارسال کردی ہیں تاکہ اس پر فور ی عمل درآمد شروع کیا جائے ۔ اُنہوںنے صوبے کی جیلوں میں اصلاحات کیلئے موثر قانون سازی اور موجود قوانین میں اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سفارشات کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے مبینہ طور پر ٹرکوں سے بھتہ وصول کی خبروں کا نوٹس لیا ہے اور اس کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پشاور کی ضلعی حکومت بشمول ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور جدید سائنسی خطوط پر ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔اُنہوںنے شمشتو ڈمنگ سائیٹ کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سوات میں کمیونٹی سکولوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے ۔ ضلع خیبرمیں صحت کے 17 بی ایچ یوز کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے اور غیر حاضراہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.