دفتر خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق

موت کریم آباد کے ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی، سول اسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا، پولیس

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:27

ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) دفتر خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں کی موت کریم آباد کے ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی، سول اسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی اور یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔

۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میاں بیوی دم گھٹنے سے جانبحق ہوئے، دونوں نے گرمائش کیلئے کمرے میں گیس ہیٹر جلایا ہوا تھا۔وہ دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا۔سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی اور 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا اور کچھ روز قبل 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی۔وہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔۔