حج2019 کے حوالے سے وزارت مذہبی امورکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اورسعودی ڈپٹی وزیرحج وعمرہ کےدرمیان مذاکرات ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:41

حج2019 کے حوالے سے وزارت مذہبی امورکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 دسمبر 2018ء) :حج2019 کے حوالے سے وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اورسعودی ڈپٹی وزیرحج وعمرہ کےدرمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر سال 2 لاکھ کے قریب پاکستان فریضہ حج کی ادائیگی کو جاتے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد ہرسال اس مذہبی فریضے سے محروم رہ جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ہے۔

ہر سال لاکھوں پاکستانی حج کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہیں تاہم قرعہ اندازی کے بعد ان خوش نصیبوں کو چنا جاتا ہے جو حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اس باعث ہر سال ہزاروں خواہشمند افراد ، خواہش اور وسائل کے ہوتے ہوئے بھی حج پر نہیں جا پاتے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان نے پاکستانی حاجیوں کا کوٹہ بڑھوانے کے لیے سعودی عرب سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اورسعودی ڈپٹی وزیرحج وعمرہ کےدرمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان مذاکرات کل ہوں گے۔مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سےمتعلق امورکوحتمی شکل دی جائےگی۔پاکستان سعودی عرب سےحج کوٹہ بڑھانےکامطالبہ کرےگا۔20ہزارسےزائدعازمین حج کااضافی کوٹہ مانگا جائےگا۔مزید یہ کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان معاہدوں پردستخط12 دسمبرکو ہوں گے۔