بلوچستان اور خالق آبادوقلات کے عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، میر ضیاء اللہ خان لانگو

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ خان لانگو نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی خالق آبادوقلات کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالق آباد پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خالق آبادوقلات کے عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی 25جولائی کے عام انتخابات میں عوام نے ہم پر جس اعتماد کااظپار کر کے ووٹ دیا ہے ہم ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلوچستان عوامی پارٹی تمام ترتعصبات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ میرخالد خان لانگو نے سابقہ دورحکومت میں خالق آبادوقلات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس میں تعلیم ،صحت،آبنوشی،سڑکوں کی تعمیرجیسے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے خالق آبادوقلات کے عوام مستفید ہورہے ہیں میر خالد خان لانگو کے ترقی کے اس مشن کو جاری رکھیں گے اور قلات کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔