ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس( آج) سے نیپال میں شروع ہوگا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:50

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس( آج) پیر سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگا۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتحابات بھی ہوں گے جس میں پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور سلمان بخاری بطور سینئر نائب صدر امیدوار ہوں گے۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کریں گے۔ اجلاس میں8 ممالک پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور میزبان نیپال کے صدور اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میںمستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی بلائنڈ سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وویمن بلائنڈ کرکٹ کے قوانین اور ضوابط بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔پاکستانی وفد میں وفد میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، یوسف ہارون اور سلمان بخاری شامل ہیں۔