عا لمی پابندیوں سے ایرانی معیشت متاثر نہیں ہوگی،ایران معاشی پابندیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے،سفیر مہدی ہنر دوست

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہند دوست نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں سے ایرانی معیشت متاثر نہیں ہوگی۔ ایران معاشی پابندیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔، آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کی تاہم ایران کی عوام نے معاشی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔

لہذا ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ معاشی پابندیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط مسلم ہے اور ایرانی معیشت دان پابندیوں سے پہلے اپنی پالیسی ترتیب دے چکے تھے۔ مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خلیجی ممالک سمیت بین الاقوامی مسلم ممالک کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں ، ہم باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران ، پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔آئی پی گیس پائپ لائن منصوبہ سے پاکستان میں گیس کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ امریکی کی جانب سے معاشی پابندیوںکے باوجود بعض بین الاقوامی کمپنیوںکے ایران کے تجارتی روابط جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار