گزشتہ دو سالوں میں پاکستان ریلوے میں 140حادثات، 74لوگ جاں بحق،75 زخمی ہوئے ،رپورٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان ریلوے میں 140حادثات ہوئے ہیںجس کی وجہ سے 74لوگ جا ں بحق ہوگئے اور 75لوگ زخمی ہوئے ہیں۔آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے ٹرینوں کے 2017میں 67حادثات ہوئے ہیں جس میں چالیس لوگ جان کی بازی ہار گئے اور 32لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 2018میں پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کے 73حادثات ہوئے ہیں جس میں 34افرادجان کی بازی ہار گئے ہیں اور 43لوگ زخمی ہوئے ہں جنوری 2018سے لیکر اکتوبر 2018تک پاکستا ریلوے کے جہاں پاٹھک والا موجود نہیںہوتا (ان سپیڈ) پھاٹکوں پر 23حادثات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 27لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیںاور 18لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

لاہور ڈویژن میں ریلوے کی ٹرینوں کے ٹریکٹر ، موٹر سائیکل ، کار اور ٹرک کے درمیان 9حادثات ہوئے ہیں جن میں آٹھ لوگ جان کی بازی ہار گئے اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر ڈویژن میں ریلوے کی ٹرینوں سے کار ، موٹر سائیکل ، اور ٹرک سے چھ حادثات ہوئے ہیں جس میں 12افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ملتان ڈویژن میں موٹر سائیکل ، کار اور ٹرک اور ٹرکٹر وغیر ہ سے چار حادثات ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اس کے علاوہ کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں حادثات ہوئے ہیں لیکن ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔