صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 24 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری

پیر 10 دسمبر 2018 12:56

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 24 کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 24 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 76 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 79 لاکھ، حیدرآباد انجیئنرنگ سپورٹ سنٹر کے لئے 93 لاکھ،نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے 8 کروڑ،سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سنٹر کے لئے 8 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :