پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. نکی ہیلی

امریکا کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں.اقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب کا انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 دسمبر 2018 12:55

پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. نکی ہیلی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 دسمبر۔2018ء) اقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں.

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے.

(جاری ہے)

نکی ہیلی نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے. انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے.

پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکاکی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے،یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں،پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے. کی ہیلی نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے.

انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکاکی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے،یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں،پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے.