فیصل آباد ،ْ الائیڈ ہسپتال سے 4 دن کے نومولود کو اغواء کر لیا گیا

ہسپتال انتظامیہ نے اغواء کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی

پیر 10 دسمبر 2018 14:04

فیصل آباد ،ْ الائیڈ ہسپتال سے 4 دن کے نومولود کو اغواء کر لیا گیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال سے 4 دن کے نومولود کو اغواء کر لیا گیا ،ْہسپتال انتظامیہ نے اغواء کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی۔الائیڈ ہسپتال کے آمنہ وارڈ میں زیر علاج جھنگ روڈ کی رہائشی راحیلہ بی بی کے ہاں چار روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ایک خاتون خو د کو ہسپتال کی ملازمہ ظاہر کر کے دوا پلانے کے بہانے بچے کو ساتھ لے کر گئی اور پھر غائب ہو گئی۔

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم کے مطابق اغواء کرنے والی خاتون پہلے بچے کے رشتہ داروں کے ساتھ موجود رہی اور پھر بچے کی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ہی بچہ لے کر وارڈ سے باہر آئی اور پھر چکما دے کر غائب ہو گئی۔اغواء کار خاتون کی سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :