حضوراکرم ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،میں محمدمسرورزمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

پیر 10 دسمبر 2018 14:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ہرسال کی طرح امسال بھی یونٹی گروپ آف لائرزڈی بی اے قصور کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبیؐکے سلسلہ میں سیرت النبیؐ کانفرنس و محفل میلاد بار ایڈیٹوریم میں زیرصدارت سردارفاخرعلی صدرقصور بار منعقدہوئی جس میں محمدمسرورزمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور بطور مہمان خصوصی اپنے دیگر جوڈیشل افسران کے ہمراہ شریک ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کفایت اللہ مفتی ‘سردار بابواصغرعلی ڈوگر اور عبدالصمدخاں بسریانے سیرت النبیؐ کے موضوع پر روشنی ڈالی جبکہ نفیس احمد قادری‘ وقاراحمد‘ شہبازطاہر‘ظفراقبال سینگل‘ رانا عبدالماجد ‘ نعمان احمدملک‘ مس خیرالنساء‘ عرفان ملک‘عمران فاروق شیخ‘ محمدعباس سوز‘ محمداعظم چشتی ایڈووکیٹس نے نعتوں کے ذریعے حضورنبی کریمؐ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

آخرمیں محمدسعیدانصاری نے نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا جبکہ محمدمسرور زمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے مدلل اندازمیں سیرت پاکؐ پراظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ حضوراکرمﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے