غزہ پر بڑے حملے کی تیاری جاری ہے،اسرائیلی وزیرداخلی سلامتی

ہمارے سامنے کوئی اور راستہ نہیں رہیگا تو اسرائیلی فوج ضرورت پڑنے پر کارروائی کریگی،گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 14:51

غزہ پر بڑے حملے کی تیاری جاری ہے،اسرائیلی وزیرداخلی سلامتی
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اسرائیلی وزیر داخلی سلامتی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو غزہ پر بڑے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے توجہ دلائی کہ حماس او راسرائیل کے درمیان بظاہر جو تعاون نظرآرہا ہے وہ محض کردار کی تقسیم ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس غزہ پٹی سے نکلے تو قطر وہاں پہنچ گیا اور اس نے کروڑوں ڈالر اہل غزہ پر لگادیئے۔ نتنیاہو کا کہناتھا کہ وہ غرب اردن اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ گرما گرمی نہیں چاہتے البتہ اگر ہمارے سامنے کوئی اور راستہ نہیں رہیگا تو اسرائیلی فوج ضرورت پڑنے پر کارروائی کریگی۔