سلمان خان نے بہترین شوبز میزبان، انوراگ کشیپ نے بہترین تخیلاتی ہدایت کارکا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

سلمان خان نے بہترین شوبز میزبان، انوراگ کشیپ نے بہترین تخیلاتی ہدایت ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بہترین شوبز میزبان اور انوراگ کشیپ کو بہترین تخیلاتی ہدایت کار کے ایشیئن اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے سنگا پور میں ہونے والے ایشیئن اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈز میں ریالٹی ٹی وی شو ’’بگ باس 11‘‘ کے لئے بہترین شوبز میزبان اور انوراگ کشیپ نے ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے پہلے سیزن کے لئے بہترین تخیلاتی ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا جبکہ آرتی بجاج نے بہترین ایڈیٹنگ، اور جاپانی ٹی وی سیریز ’’مس شرلوک‘‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔