لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو مارچ 2021ء تک مکمل کرنیکی کوششیں تیز

پیر 10 دسمبر 2018 16:49

لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو مارچ 2021ء تک مکمل کرنیکی کوششیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) حکومت نے لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور تھر کول پاور پراجیکٹ کے مالی معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے اور پاکستان کی حکومت نے رواں سال اپریل میں ان منصوبوں کے مالی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے تاریخ میں 6 سی 7 ماہ کی توسیع کی اجازت دی تھی جس کے بعد اس پرکام مارچ 2021ئ تک مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔