پیسکوسرویلینس پشاور کی ٹیموں کی بنوں ،سوات،مانسہرہ سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر محمدنعیم خان کی زیرنگرانی چیکنگ کے دورن سوات سرکل کے چارباغ سب ڈویژن میں 10،بیولئی سب ڈویژن میں 10،تھانہ سب ڈویژن میں 5 جبکہ خوازہ خیلہ سب ڈویژن میں 20 افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا،اسی طرح بنوں سرکل کے بنوں 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 25،جبکہ بنوں کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں 16 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سرکل کے مانسہرہ سب ڈویژن میں 12،ہر ی پورسب ڈویژن میں 8 اورخاکی سب ڈویژن کے علاقوں میں 30 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیاگیا۔