لودھراں، چشتیاں ،رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر کیلئے انفراسٹرکچر سو فیصد مکمل ہے،سیالکوٹ میں 1600 کنال پر گھر بنانے کے لیے نیسپاک نے لے آؤٹ پلان مرتب کر لیا ہے ،
لاہور میں گھروں کی تعمیر کا حتمی فیصلہ جنوری میں ہو گا۔صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید
پیر 10 دسمبر 2018 19:39
(جاری ہے)
ان شہروں میں لوگوں کو پلاٹس کی بجائے گھر بنا کر دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ دس روز میں سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے شہر بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے، لیکن فی الوقت مختلف شہروں کے ساتھ چھوٹی ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر توجہ ہے۔ نئے شہر بسانے کے لیے منظور احمد، ممبر ایجنسی، کی سربراہی میں سب کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد دس روز میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ اجلاس میں ملتان میں پھاٹا کے زیرِ انتظام مختلف اسکیموں کی کمرشلائزیشن پر غور کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں فیصلہ تمام ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 4 مختلف سائٹس پر گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تجاویز زیرِ غور ہیں جن کے بارے میں حتمی فیصلہ جنوری میں متوقع ہے۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ میں 1600 کنال پر گھر بنانے کے لیے نیسپاک نے لے آؤٹ پلان مرتب کر لیا ہے جس پر عملدرآمد آئندہ مرحلے میں کیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صفیہ ہومز کی جانب سے 6000 کم قیمت گھروں کے منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیے جانے کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ماضی میں پھاٹا جیسے اہم ادارے کو نظر انداز کر کے اس کو کمزور کیا گیا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پھاٹا کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ پہلے پھاٹا بورڈ کا اجلاس مہینوں کی تاخیر سے ہوتا تھا، اب ہر دو ہفتے میں جائزہ اجلاس ہو گا۔ مزید برآں پھاٹا گورننگ باڈی میں تکنیکی ماہرین کو شامل کریں گے تا کہ محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ گورننگ باڈی میں ردوبدل کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.