سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 21:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت یہ پروگرام سرگودھا ،لاہور، فیصل آباد، مظفر گڑھ، اٹک اور رحیم یار خان میں شروع کیا جا رہا ہے اور ان اضلاع کے 900سکولوں میں معیار تعلیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا جائے گا، سروے ٹیموں میں ملکی ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ریسرچ کنسلٹینٹس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں،آئندہ ماہ سے اپنا کام شروع کرینگی،اس حوالے سے پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو آصف علی فرخ کی جانب سے گزشتہ روز متذکرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت نامے موصول ہو چکے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ معیار تعلیم کی بہتری کیلئے سروس ڈیلیوری انڈیکیٹرز مقرر کئے جائیں گے ،جن پر عملدرآمد کی براہ راست مانیٹرنگ ہو گی۔