امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ویٹو پاور حاصل کی اور اس کے بعد اسرائیل کی بنیاد رکھی: پروفیسر ابراھیم
ملی یکجہتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائداعظم اور بانیان پاکستان کے موقف پر قائم ہی: ثاقب اکبر ملی یکجہتی کونسل پاکستان 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی۔مشاوری اجلاس میں کانفرنس پر مشاورت
پیر 10 دسمبر 2018 22:19
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہمیں تہران میں ایک کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیاد ظلم پر رکھی گئی جس میں پانچ ایٹمی طاقتوں کو ویٹو پاور دے دی گئی ، علامہ اقبال اور مولانا ظفر علی خان نے بھی اقوام متحدہ کا نقشہ اپنے اشعار میں کھینچا ہے۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ویٹو پاور حاصل کی اور اس کے بعد اسرائیل کی بنیاد رکھی گئی۔ یہودیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس کے برعکس اسرائیل کا کوئی ایسا شہری نہیں جو دوہری شہریت کا مالک ہو۔کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال ، مولانا محمد علی جوہر اور دیگر قائدین کے بہت ہی واضح بیانات موجود ہیں۔ جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی وقت فلسطین کے حوالے سے بھی ایک قرارداد پیش کی گئی۔ قائداعظم کا واضح موقف تھا جو انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تار کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج بھی بانیان پاکستان کے موقف پر قائم ہیں اور پاکستان میں کسی بھی ایسی کوشش کو جس میں بانیان پاکستان کے موقف سے ہٹ کر صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی بات کی جائے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔قائدین کے اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے حماس کے موقف کی تائید کی گئی۔ یہ بھی طے پایا اس سلسلے میں کونسل 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی جس میں کونسل کے قائدین اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔جماعت اہل حرم کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم گلزار احمد نعیمی نے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس مقام پر اکٹھ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارے ایک پیج پر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ایک الہی نعمت ہے اسے ہمیں اپنے قائدین کے وڑن کے مطابق لے کر چلنا چاہیے۔حمایت فلسطین کانفرنس کے حوالے سے تمام جماعتوں کے اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی رکن جماعتوں کے اہم اراکین علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر امتیاز احمد، ایس اے شمسی ، شمس الرحمن سواتی ،محمد نصیر مغل، ضیائ احمد راجہ ، نفیس الرحمن، ڈاکٹر قلب عباس ، میر واعظ ترین، نیر اقبال ، عبد الرحمن،سید عزیز ، کاشف چوہدری ، ملک محمد اعظم ، حافظ شاھد احمد، عبد اللہ رضا ،تنزیل اقدس، آصف علی ، مرتضی عباس ، نجف علی ، سید اسد عباس، اکرام حسین ، زہیر زاہدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.