Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

وفاقی کابینہ کا ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ‘ 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا‘ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘ وزیراعظم آفس سے جاری بیان نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کئے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان اہداف کا حصول یقینی بنائیں‘ وزیراعظم عمران خان

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کئے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر ایک وزارت میں خدمات کی فراہمی، کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں بالخصوص ہر ایک وزارت کی کارگردگی میں مزید بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ایک وزارت کو عملدرآمد کیلئے پانچ سالوں پر محیط مخصوص سٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا جائے گا تاکہ کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس طرح کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ وزارتوں کی کارگردگی کو جانچا جا سکے اور اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ حکومت کی مجموعی کارکردگی درست سمت میں گامزن رہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد پاکستانی شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات