ایل اے سی آئی پی پروجیکٹ کے توسیعی پروگرام پر تعارفی ورکشاپ

پروگرام کا مقصد مقامی آبادیوں کو مستحکم کرنا اور ان کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع دیر بالا میں غریب طبقے کی آمدن میں اضافے اور اس کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے لاٰئیولی ہڈ سپورٹ اینڈ پروموشن آف سمال انفراسٹرکچر پروگرام (ایل اے سی آئی پی) کا با قاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ابتداء میںخویندو کور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی،پی،اے،ایف ) کے مالی و تکنیکی تعاون سے ضلع دیر بالا کی دو یونین کونسلوں واڑی اور اخگرام میں شروع کیا گیا ہے ۔

خویندو کور نے اس سلسلے میں پشاور میں ایک تعارفی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں پی،پی ،اے ،ایف کے اعلیٰ عہدیداران ،خویندو کور کے اعلیٰ عہدیداران اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ تعارفی سیشن کا مقصد یہ تھا کہ کہ پروجیکٹ کے تمام تکنکی و مالی امور کے بارے میں ہمکار تنظیم کے سٹاف ممبران کی رہنمائی کی جا ئے اورپروجیکٹ کے توسیعی مرحلے کے تما م آپریشنز پر بر وقت اور روانی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں پی پی اے ایف کے سینئیر جنرل منیجر محمد ندیم اور خویندو کور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مریم بی بی بھی موجود تھیں۔ پی پی اے ایف کے سینئیر جنرل منیجر نے کہا کہ پروگرام کا اصل مقصد مقامی آبادیوں کو مستحکم کرنا اور ان کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔انہوں نے سٹاف ممبران کے تمام سوالات کے جوابات دیے اور ان کو پروجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :