اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش گرفتار کر لئے
منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش
منگل 11 دسمبر 2018 17:01
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے ،ان احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن سردار غیاث گل کی زیرنگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں محمد صدیق ولد لال وزیر قوم بنگش ساکن محلہ لیاقت آباد چارسدہ روڑ پشاور،مجاہد مسیح ولد نظیر مسیح ساکن چک نمبر 291گ ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،دولت خان و لد سمندر خان ساکن تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی ،اختر علی ولد اللہ وسایا ساکن محمود کوٹ تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ اور ہاشم ولد پرویزساکن ڈھوک اعوان ضلع راولپنڈی کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات 4204گرام پاوڈر،2035گرام چرس،60لیٹر شراب ،1200خالی بوتلیں ،تین عددڈرم،150لیٹر ڈیزل،40لیٹر پٹرول اور 10عدد خالی کین بھی برآمد کرلئے ہیں،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام افسران کو مزید احکامات جاری کئے کہ ضلع بھر میں اور خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں اور طلبا ء و طالبات کے مستقبل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.