محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس (کل) طلب کرلیا

منگل دسمبر 19:16

محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس (کل) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس (کل) بدھ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو دوپہرڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں سیاسی انتقامی کارروائیوں سمیت مجموعی صورتحال پر غور سمیت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔