Live Updates

سپریم کور ٹ ،نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جاری پانامہ ریفرنسز کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ جمع کرادی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سپریم کور ٹ میںنیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جاری پانامہ ریفرنسز کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔یادرہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں عدالت عظمٰی نے نیب کورٹ کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے حوالے سے یفرنسز دائر کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن کو ما نیٹرنگ جج مقرر کیا تھا اورہدایت کی تھی کہ مانیٹرنگ جج کوہر پندرہ روز بعد کیس میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے منگل کوسپریم کورٹ میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف اور تفیتیشی افسر کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں تاہم فلیگ شپ ریفرنس میں نیب اور نواز شریف کے وکلا ء کی جانب سے دلائل اورجرح باقی ہے، تاہم العزیزیہ میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں نیب عدالت کی جانب سے مزید مہلت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے استفسار پربتایا تھا کہ وہ 17دسمبر کی شام چار بجے تک اپنے دلائل مکمل کرلیں گے جس پر چیف جسٹس نے سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنے حکم میں لکھا تھا کہ خواجہ حارث 17دسمبر کو چار بجے تک دلائل مکمل کریں گے جس کی روشنی میں احتساب عدالت کو فیصلہ لکھنے کیلئے چارروز دیئے جاتے ہیں، سپریم کورٹ نے نیب عدالت کی جانب سے مزید مہلت کیلئے دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کہ 24دسمبر کو فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کا فیصلہ سنانے کابھی حکم دیا تھا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات