پشاورپولیس نے عرصہ دراز سے روپوش7اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پشاورپولیس نے عرصہ دراز سے روپوش7اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا اشتہاری ملزمان قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں سنہء 90 کی دہائی سے پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران تھانہ متنی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے انٹاروگیشن کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں اشتہاری ملزما ن کو گرفتار کر لیا تھا تاہم پشاور پولیس نے مہم کے بعد بھی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کاررائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران گزشتہ ماہ پشاور یونیورسٹی کی حدود میں جرنلسٹ دوست کو قتل کرنے والا ملزم سہیل ولد جنید بھی شامل ہے جس نے جون 1990 میں مقامی اخبارسے وابستہ جرنلسٹ کو قتل کیا تھا اسی طرح گزشتہ روز بھی پشاور پولیس نے عرصہ دراز سے روپوش ملزمان جو قتل کے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران تھانہ خان رازق شہید پولیس نے اشتہاری ملزم خان ولد داد خان اور فیصل ولد میرا خان سکنہ کارخانو مارکیٹ کو بمقدمہ علت 626 مورخہ 24.10.1984 جرم302، تھانہ متنی پولیس نے اول گل ولد نیاز گل کو بمقدمہ علت 230 مورخہ 6.1.1989 جرم 302,307اور اکبر خان، نیاز گل پسران نواب خان ساکنان ادیزئی کو بمقدمہ علت 159 مورخہ 18.6.1990 جرم 302،تھانہ ناصر باغ پولیس نے اورنگزیب ولد اکرام سکنہ لکڑے اور تھانہ ریگی پولیس نے جھانگیر ولد اکرم ساکنان لکڑے کو بقدمہ علت 38 مورخہ 18.9.1990 جرم 302,427 تھانہ ناصر باغ میں گرفتار کر لیا ہے جو عرصہ دراز سے اپنی گرفتاری سے بچنے کی خاطر روپوش تھے اشتہاری ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، 6 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیںجبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم وہاب ولد سحر خان سکنہ اضاخیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 8 چرس برآمد کر لی ملزم نے انٹاروگیشن کیدورران چرس پنجاب سمگل کر نے کا اعتراف کر لیا جس کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے�

(جاری ہے)