بھلوال سے ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجر کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں نے مغوی کو قتل کر کے نعش پھینک دی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:35

بھلوال سے ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجر کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں ..
ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سرگودھا کے علاقہ بھلوال سے ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجر کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں نے مغوی کو قتل کر کے نعش پھینک دی جسے پولیس نے سردار پور نون سے ملنے پر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہپستال بھلوال منتقل کرکے دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گھچہ شروع کر دی واقعہ اغواء برائے تاوان یا کھچہ اور تمام پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق دو روز قبل مین بازار بھلوال کا تاجر جاوید اقبال عرف پہلوان نواحی قصبہ چاوہ ریکوری پر گیا جس کے شام کوواپس نہ آنے پر ورثاء نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی پولیس کی جانب سے ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ مغوی کا فون سردار پور نون کے قریب آخری بار استعمال ہوا ہے پولیس نے فوری طور پر علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا کہ اس دوران رات کو اہل خانہ کو مغوی کے فون نمبر سے نامعلوم اغواء کاروں نے کال کر کیایک کروڑروپے تاوان کا تقاضا کیا اور 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی جس کے بعد ایک شخص نے سردار پور نون کے قریب کھیتوں میں مغوی کی نعش کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو برآمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر معلوم ہو اہے کہ مغوی کو اسی کی شلوار کے ازار بند سے پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔جبکہ پولیس نے شک گزرنے پر چاوہ سے 2 افراد صفدر اور مدثر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :