امریکہ نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:42

امریکہ نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا۔ ملکی و غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا جس میں امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا۔ پاکستان کو استثنیٰ امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی ا?زادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تھا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جیوری کی ساکھ اور غیر جانبداری پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں کیونکہ پاکستان ایک کثیرمذہبی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔