اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی دو شیزہ کو 30 ماہ قید ،2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنا دی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ کو 30 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنا دی ،جرمانہ ادا نہ کرنے اور دوران قید ناپسندیدہ چال چلن پر قید کی سزا پانچ سال تک ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے 19 سالہ اسراء سمیح جابر کو اڑھائی سال قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسراء جابر کو اسرائیلی فوج نے گیار فروری 2017ء کو حراست میں لیا تھا،اس پر ایک یہودی آباد کار کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے کا الزام عائدکیا گیا اور اسی الزام میں اس پر مقدمہ چلایا گیا۔اسراء جابر کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر سے ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے۔ اسے اس وقت دامون جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔