پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا حتمی فیصلہ

پولیس کی وردی یکم جولائی کو تبدیل ہوگی،پنجاب حکومت نے تصدیق کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 18:44

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا حتمی فیصلہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 دسمبر 2018ء) پنجاب حکومت نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی تصدیق کردی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی یکم جنوری کو تبدیل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پرانی وردی تبدیل کر کے پولیس میں نئی وردی لاگو کی تھی جو کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کے لیے یکساں تھی مگر پولیس میں وردی کی تبدیلی کے حوالے سے کافی تحفظات پائے جاتے تھے، جس کے بعد پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وردی تبدیل کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں کیونکہ سروے میں 90 پولیس ملازمین میں موجودہ وردی کے حوالے سے تحفظات پائے گئے تھے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس وقت کے آئی جی پنجاب نے سال 2018 میں پولیس وردی تبدیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا اور سابقہ وردی بحال کرنے کا معاملہ اگلے سال تک چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اکتوبر کے آخر میں آئی جی امجد جاوید سلیمی نے اعلان کیا تھا کہ پولیس کی وردی تبدیل کریں گے۔موجودہ وردی پولیس اہلکاروں کے لیے آرام دہ نہیں ہے۔وہ لاہور میں پولیس افسران سے خطاب کررہے تھے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق پنجاب پولیس کی وردی یکم جنوری سے تبدیل ہوگی۔پنجاب حکومت نے پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کاپرانایونیفارم یکم جنولائی سےبحال کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ موجودہ وردی کے حوالے سے انکشاف کیا گیا تھا کہ سابقہ حکومت نے گزشتہ حکومت نےمن پسندکمپنی کونوازنےکےلیےوردی تبدیلی کی۔گزشتہ حکومت نےنشاط گروپ کوہزاروں کی تعدادمیں وردیوں کاآرڈردیا۔سیمپل کےطورپردکھائی گئی وردی اوراصل وردی کی کوالٹی میں بہت فرق تھا۔پولیس اہلکاروں کودی جانےوالی وردی نہایت ناقص کپڑےسےتیارکی گئی تھی۔یاد رہے کہ نشاط گروپ کے چئیرمین میاں منشا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔