سپیکر قومی اسمبلی کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں،ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے،اسدقیصر
بدھ 12 دسمبر 2018 22:14
(جاری ہے)
ملاقات میں حکومتی وزراء میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان بھی موجود تھے جنہیں خصوصی طور پر اس موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔
اسپیکر نے کہا کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ علماء کرام اور دینی حلقوں کی صحبت میں گزرا ہے اور ایم ایم اے میں زیادہ تر تعداد ارکان قومی اسمبلی علماء کرام پر مشتمل ہے اور میں ان سے خصوصی رغبت رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کاروائی کو قواعد وضوابط سے چلانامیرے فرائض منصبی میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بعض اوقات حکومتی اور اپوزیشن کے رہنماء ان سے نالاں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں اور ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے تجربہ کار ارکان سے اپیل کرو ں گا کہ وہ ایوان کی کاروائی کو موثر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے رکھنا ہر رکن اور ہر جماعت کا حق ہے مگر ماحول کو ساز گار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اراکین قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی میں پیدا ہونے والے جمود کو توڑنے میں آگے بڑھیں۔ متحدہ مجلس عمل کے جانب سے اسپیکر کو احسن طریقے سے ایوان کی کاروائی چلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے حکومت کے نرم خو اور لچک رکھنے والے اکابرین سے مل کر ماحول کو ساز گار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں قانون سازی کے عمل کو فوری اور موثر بنانے کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.