پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری 17فیصد کم ہو گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری 17فیصد کم ہو گئی، پانچ برس بعد مالی سال کے پہلی5 ماہ میں گاڑیوں کی خریداری میں کمی دیکھی گئی۔پاکستان آٹو مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس نومبرمیں مجموعی طور26 ہزار511 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ سال نومبر میں 28 ہزار 232 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں،زیادہ کمی کمرشل مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی پک اپ، بسوں،ٹرکوں اور ٹریکٹرز کی خریداری میں ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نومبرمیں 19 ہزار521 کاریں، 608 جیپیں،1796 پک اپ فروخت ہوئیں جبکہ نومبر میں فروخت ہونے والے ٹریکٹرز کی تعداد 3 ہزار 938 تھی،جو پچھلے سال سے 34 فیصد کم ہیں،نومبر میں ایک لاکھ 44 ہزار تھری وہیلر اور موٹر سائیکلیں خریدی گئیں جو گزشتہ سال سے ساڑھے سات ہزار کم ہیں۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پرپہلے سے 4 فیصد کم گاڑیاں فروخت ہوئیں، اس عرصے میں پانچ سال کے بعد پہلی مرتبہ آٹو سیل میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :