تعلیم اور تحقیق کے شعبہ جات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن تمام برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، ڈاکٹر طارق بنوری
پاکستان اور نائیجیریا کے ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبہ جات کا تعین کرنا ہوگا، چیئرمین ایچ ای سی
بدھ 12 دسمبر 2018 22:21
(جاری ہے)
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے، بین الاقوامی تعلیمی تعلقات استوار کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعاون کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پانی، انرجی اور فوڈ سیکورٹی میں سنٹرز آف ایڈوانس سٹڈیز بنائے ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نائیجیریا کے ہائیر ایجوکیشن اداروں کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبہ جات کا تعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کے شعبہ جات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن تمام برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایک وفد نائیجیریا بھجوایا جا سکتا ہے تاکہ اس بات کا ادراک کیا جا سکے کہ نائیجیریا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ کن شعبہ جات میں معاونت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ نائیجیرین وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ترویج کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.