پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ،امریکہ کس اقلیت کو حقوق دلوانا چاہتا ہی ‘مولانا فضل الرحمن

امریکہ کو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے ،مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ مظالم کیوں نظر نہیں آتے ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 22:37

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ،امریکہ کس اقلیت کو حقوق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان پر اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے الزام پر بلیک لسٹ میں شامل کر نے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سیا سی ،معاشی حالات کے بعد اب امریکہ مذہبی معاملات کنٹرول کر نے کی ناکام کوشش کررہا ہے جو خود دنیا کا بلیک ہے وہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر رہا ہے ،قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔

وہ پارٹی کے قائمقام امیر مولانا قمر الدین اور قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں جبکہ امریکہ بتا ئے کہ وہ کس اقلیت کو حقوق دلوانا چاہتا ہی ۔

(جاری ہے)

قوم جانتی ہے کہ وہ کسی اقلیت کو حقوق دلواناچاہتا ہی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ مظالم امریکہ اور دوسروں کو کیوں نظر نہیں آتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قوم کسی بیرونی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ،اسلام نے جو اقلیتوں کو حقوق دیئے ہیں وہ پاکستان میں عیسائی ،ہندو سمیت تمام اقلیتوں کو حاصل ہیں ،امریکہ کو اسرائیل ،بھارت ،بر ما مذہبی آزادی سلب کرتے ہوئے نظر کیوں نہیں آتے ۔دریں اثناء جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کے بیرونی دورے پر روانگی کے پارٹی کے قائم مقام امیر مولانا قمر الدین ہوں گے جبکہ مولانا عبد الغفور حیدری کے بیرونی دورے کے باعث مولانا محمد امجد خان قائم مقام سیکر ٹری جنرل ہوں گے دونوں راہنمائوں نے اپنے اپنے منصب سنبھال کے بعد کام شروع کر دیا ہے ۔