چھ مسودات قوانین اسمبلی میں متعارف ،اپوزیشن کو حمزہ شہبازکو ائیر پورٹ پر روکے جانے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملی
حمزہ شہباز کو روکنے کے معاملے کا تعلق پنجاب حکومت سے نہیں ،ایف آئی اے اور نیب وفاقی ادارے ہیں ہم مداخلت نہیں کرسکتے ‘ وزیر قانون آپ کی پارٹی کے رکن خواجہ سلمان رفیق بھی گرفتار ہوئے ہیں انکی بات نہیں کرتے اور جو گرفتار نہیں ہوئے انکی بات کرتے ہیں ‘ راجہ بشارت
بدھ 12 دسمبر 2018 22:57
(جاری ہے)
وزیر جیل خانہ جات نے ایوان کو بتایا کہ قیدیوں کو روزانہ کی بنیاد پر59.61/روپے فی قیدی کے حساب سے کھانے کی مد میں رقم دی جاتی ہے ۔ جس پر محرک نے کہا کہ وزیر موصوف ہمیں بھی کوئی ایسا فارمولہ بتائیں کہ جس سے ایک فرد کے لئی60روپے میں تین وقت کا کھانا بن سکے تاکہ ہم بھی اپنے گھروں میں یہ فارمولہ اختیار کرکے بچت کر لیں، قوم پہلے ہی نئے پاکستان میں مہنگائی کی ماری ہوئی ہے اگر یہ فارمولہ بتائیں گے تو عوام خوش ہو جائے گی۔
اپوزیشن رکن ملک وارث کلو نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ منگل کے روز ایف آئی اے اور نیب نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو دوحہ جاتے وقت ایئر پورٹ پر روک لیا جو کہ نہ صرف آئین بلکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم جس میں ایف آئی اے اور نیب کو کہا گیا تھا کہ وہ کو ئی بھی کارروائی کرنے سے قبل حمزہ شہباز کو دس روز قبل آگا ہ کریں گے کی خلاف ورزی ہے، سدا وقت ایک جیسا نہیں رہتا اقتدار ایک میوزیکل چیئر ہے،ہمیں اس پر مذمتی قراداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔طاہر خلیل سندھو اور ڈاکٹر مظہر اقبال نے کہا کہ یہ کیسا قانون ہے کہ زلفی بخاری کو نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود باہر جانے کی بھی اجازت ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز جن کا نام بھی ای سی ایل میں نہیں انہیں روک لیا جاتا ہے ،اس سے حکمرانوں کی بد نیتی ظاہر ہو تی ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو روکنے کے معاملے کا تعلق پنجاب حکومت سے نہیں ،ایف آئی اے اور نیب وفاقی ادارے ہیں ہم اس میں مداخلت نہیں کرسکتے ،آپ کے لئے کیا کرنا ہے یہ ہمیں بتائیں ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی کے ایک رکن خواجہ سلمان رفیق گرفتار ہوئے ہیں ان کی بات نہیں کرتے اور جو گرفتار نہیں ہوئے ان کی بات کرتے ہیں آپ آج بھی ایک خاندان کے غلام ہیں ہیں جس پر رانا محمد اقبال نے کہا کہ یہ خاندان کی بات نہیں بلکہ حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف اور ایوان کے رکن ہیں ہم ان کی بھی بات کرتے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد نے کہا کہ اگر آپ قانون میں ترمیم کر لیتے تو آج یہ مسائل کا سامنا تو نہ ہوتاپھر بھی ہمیں اس پر مل بیٹھنا چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) والوں کو یہ کہتے رہے ہیں کہ اس قانون میں ترمیم کر لیں لیکن انہوں نے اس کی ضرورت محسوس نہیں کی آج یہ خود ہی بھگتیں ۔وزیر قانون نے کہا کہ جب حمزہ شہباز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تو مذمتی قرارداد کس بات کی سپیکرنے سرکاری کارروائی کا آغاز کیا اور حکومت کی طرف سے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 6 بلز متعارف کرادئیے جن میں پنجاب تصادم مفادات کا تدارک بل 2018 ،پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروسز بل 2018 ،ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 ،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ بل 2018 ،پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2018 اورپنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ترمیمی بل 2018 شامل ہیں۔تمام مسودات قوانی کو سپیشل کمیٹی نمبر ون کو بھجوا کر دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج جمعرات صبح11بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.