کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی تگڑی واپسی

بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 پیسے کی کمی واقع

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 22:17

کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی تگڑی واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء) کئی روز کے زوال کے بعد روپے کی تگڑی واپسی، بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 پیسے کی کمی واقع۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے گھٹ کر138.60روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے گھٹ کر139.10روپے ہوگئی۔

جبکہ بدھ کو یورو کی قیمت میں70پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید157.50روپے سے گھٹ کر156.80روپے اور قیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید174.50روپی سے گھٹ کر173.50روپی اورقیمت فروخت176.30روپے سے گھٹ کر175.30روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں15پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے سے گھٹ کر36.85روپے اورقیمت فروخت37.40روپے سے گھٹ کر37.15روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.20روپے پرمستحکم رہی۔