Live Updates

رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے تحریک انصاف سے راستے جدا کیے جانے کا امکان

راجہ ریاض اپنی مرضی کی وزارت نہ دیے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کے عہدے استعفیٰ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 23:37

رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے تحریک انصاف سے راستے جدا کیے جانے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے تحریک انصاف سے راستے جدا کیے جانے کا امکان، راجہ ریاض اپنی مرضی کی وزارت نہ دیے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کے عہدے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی ہو گئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کی ذمہ داریاں دینے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر وزیر رہا ہوں سیکرٹری پٹرولیم کے فرائض انجام نہیں دے سکتا بطور ایم این اے کام کرتا رہوں گا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا ریاض اپنی پسند کی وزارت نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے خاصے ناراض ہیں۔ راجا ریاض کو مستقبل قریب میں بھی ان کی پسند کی وزارت ملنے کا امکان نہیں، اس لیے رکن قومی اسمبلی حکمران جماعت سے راہیں جدا کرنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔ اس حوالے سے سے وہ آنے والے دنوں میں اعلان کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات