گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل ایکسپو سنٹر میں ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے
100 سے زائد فرنیچر کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے، 2 سے اڑھائی لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آئیں گے، خریداری پر 30 فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹ بھی دیا جائے گا‘ چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق
جمعرات 13 دسمبر 2018 13:29
(جاری ہے)
توقع ہے کہ صف اول کی 100 سے زائد مقامی فرنیچر کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے اور 2 سے اڑھائی لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آئیں گے جبکہ مختلف اشیاء کی خریداری پر30 فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹ بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو جدید مارکیٹنگ رجحانات کا مشاہدہ کرنے اور مستند پروفیشنلز کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ پی ایف سی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو یقینی بنانے اور فروغ دینے کے لئے فوکل پوائنٹ کے طور پرکام کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور سابقہ تجربہ کے پیش نظر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچرز کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں داخلے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور اعلیٰ معیار، مناسب قیمت اور بہترین ورائٹی کی وجہ سے بین الاقوامی خریدار اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر کے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو بیرون ملک نمائشیں منظم کرنے میں تعاون اور سہولیات فراہم کرے اس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ اور مناسب سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی لکڑی کی صنعت ملک کی مجموعی فرنیچر مارکیٹ کے 95 فی صد کا احاطہ کرتی ہے۔ ملک میں لکڑی کے فرنیچر کے 700 سے زیادہ یونٹس ہیں جن میں سے صرف چنیوٹ فرنیچر کی ملکی ضروریات کا 80 فیصد پورا کرتا ہے جبکہ گجرات، پشاور، لاہور اور کراچی فرنیچر کے اہم مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015-16 میں پاکستان نے 1.69 ارب روپے کا فرنیچر درآمد کیا جبکہ فرنیچر کی درآمد مقامی فرنیچر کی صنعت کیلئے بڑا خطرہ اور بے روزگاری کا باعث بن سکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.