Live Updates

سونامی کی لہریں آزاد کشمیر بھر میں داخل ہوچکی ہیں‘چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

سابق وزیر حکومت ،پیر مرتضیٰ گیلانی اور اظہر گیلانی ،سیدصداقت شاہ ، سیدممتاز بخاری کی تحریک انصاف کی شمولیت سے تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن چکی ہے

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کہا ہے کہ سونامی کی لہریں آزاد کشمیر بھر میں داخل ہوچکی ہیں سابق وزیر حکومت ،پیر مرتضیٰ گیلانی اور اظہر گیلانی ،سیدصداقت شاہ ، سیدممتاز بخاری کی تحریک انصاف کی شمولیت سے تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ان کی شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے یہ سب قائد کشمیر بیرسٹرسلطاب محمود چوہدری کی شب وروز کی محنت ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے تحریک انصاف کو آزادکشمیر میں ایک ناقابل شکست قوت بنا دیا انشااللہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف آزادکشمیر سے بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا نے مزید کہاکہ ہم تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں عمران خان کا ویژن گھر گھر پہنچادیا جس طرح پاکستان میں عمران خان کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اسی طرح انشااللہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزادکشمیر میں بھی کرپشن اور لوٹ کھوسٹ کے نظام کو ختم کر کے دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات