بلین ٹری سونامی منصوبے پر اچھی پیشرفت ہورہی ہے ،ْ صوبوں سے منصوبے سے متعلق پی سی ون منگوالیا ہے ،ْزرتاج گل
اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں ایک ماہ کیلئے اینٹوں کے بھٹے بند کیے ،ْ تعاون کر نے پر بھٹہ مالکان کی شکر گزار ہوں ،ْبنی گالہ میں 725 ایکڑ زمین کو نیشنل پارک یا بوٹینکل گارڈن بنایا جائیگا ،ْ بھارت سے آنے والی اسموگ پر قومی اسمبلی ، سینیٹ فلور پر آواز اٹھائی ہے ،ْ اپنی شاہراہ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کیا جائیگا ،ْ موٹر ویز اور ہائی ویز پر گرین بیلٹ بھی بنائی جائے گی، پودے بھی لگائیں جائیں گے ،ْوزیر مملکت کا خطاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
زرتاج گل نے کہاکہ اس منصوبے پر اچھی پیش رفت ہو رہی ہے ،ْصوبوں سے منصوبے سے متعلق پی سی ون منگوالیا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تین ماہ میں تین کروڑ کی بچت کی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ ملکی قرضے چھے ہزار ارب سے لے کر تیس ہزار ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ زرتاج گل نے کہاکہ وزارت نے نا کوئی گاڑی خریدی نا کوئی غیر ضروری بیرون ملک دوری کیا۔زرتاج گل نے کہا کہ 16 ہسپتالوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا۔انہوںنے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسموگ کنٹرول کرنے کے کئے موثر اقدام کیے۔زرتاج گل نے کہا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب میں ایک ماہ کے لئے اینٹوں کے بھٹے بند کیے۔زرتاج گل نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کی گئی۔زرتاج گل نے کہا کہ بھٹا مالکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں وزارت کا ساتھ دینے کیلئے۔ زرتاج گل نے کہا کہ بھٹا مالکان کی ٹریننگ بھی کرائیں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ زگزیگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ اسموگ کنٹرول کے لئے آگاہی بھی دی اور بروقت اس مسئلے کو ایڈرس کیا۔زرتاج گل نے کہاکہ بھارت سے آنے والی اسموگ پر قومی اسمبلی ، سینیٹ فلور پر آواز اٹھائی ہے ۔وزیر خارجہ سے بھی بات کی گئی ہے۔ زرتاج گل نے کہاکہ بنی گالہ میں 725 ایکڑ زمین کو نیشنل پارک یا بوٹینکل گارڈن بنایا جائے گا۔زرتاج گل نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نئے منصوبے لے کر آ رہی ہے۔زرتاج گل نے کہاکہ اپنی شاہراہ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کیا جائے گا۔ زرتاج گل نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر گرین بیلٹ بھی بنائی جائے گی، پودے بھی لگائیں جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان سے جنون کی حد تک عشق ہے، ان کی بہن کے ایک ایک آنسو کی قیمت چکائیں گے، سہیل آفریدی
-
ایک دفعہ پھر اس ملک کے ’ان ٹچ ایبل‘ نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں، سہیل آفریدی
-
ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور
-
راولپنڈی میں شوہر نے والد اور ملازم کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا
-
عمران خان کے معاملے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
-
سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت حلقہ پی پی 179 میں جاری و نئی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا زیرتعمیر حسن سلیمان میموریل اسپتال کا دورہ
-
آئی فون کی ضد نے ماں باپ اور بیٹے کی جان لے لی
-
ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں،محمد حنیف عباسی
-
وزیرِ ریلوے نے جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن پر ساندل ایکسپریس کی باقاعدہ بحالی کا افتتاح کردیا
-
وفاقی وزیرِ ریلوے نے جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن پر ساندل ایکسپریس کی باقاعدہ بحالی کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.