پنجاب بار کونسل کو وکلاء پر قائم مقدمات کو ختم کرنیکا مطالبہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:36

مظفرگڑھ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور چیئرمین آزاد لائرز فورم رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ بنچز کے قیام کے لئے تحریک کے دوران جن وکلاء کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیںہیں وہ فوری طور پر خارج کی جائیں جبکہ پنجاب بار کونسل کا خصوصی اجلاس 15 دسمبر کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔