ریلوے ملتان کی 1400اسامیوں کے لیے دولاکھ درخواستیں موصول ،سکروٹنی کاعمل شروع

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:39

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کی 1400 سے زیادہ اسامیوں کے لیے دولاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ ان اسامیوں میں 260پرانی اور 1200نئی اسامیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اوراس کام میں مزید دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔ جن اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ان میں گیٹ مین، کیرج کلینر، گیٹ کیپر سمیت کئی قسم کی اسامیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :