صہیونی فوج کیلئے ڈرائونا خواب بنے رہنے والے فلسطینی مجاہد اشرف نعالو وحشیانہ کارروائی میں شہید

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کئی ہفتوں تک صہیونی فوج کیلئے ڈرائونا خواب بنے رہنے والے فلسطینی مجاہد اشرف نعالو کو بزدل صہیونی فوج نے گزشتہ شام ایک وحشیانہ کارروائی میں شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عسکری پناہ گزین کیمپ کا گھیرائو کیا۔ اشرف نعالواسی کیمپ میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج نے اشرف کو حراست میں لینے کیلئے طاقت کا استعمال کیا مگر دشمن فلسطینی بہادر مجاہد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور بزدلانہ کارروائی اور اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا۔اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ اشرف نعالونی7 اکتوبر کو سفلیت میں برکان یہودی کالونی کے قریب دو یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرکے انہیں جہنم واصل اور ایک کو زخمی کردیا تھا، وہ اس کے بعد سے مسلسل مفرور تھے اور اسرائیلی فوج نے اس کی تلاش کیلئے غرب اردن کے چپے چپے کو چھان مارا تھا۔