ترک صدر ایردوآن کا مشرقی فرات میں نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

آپریشن کامقصد شمالی شام میں کرد باغیوں کیخلاف کارروائی کرنا ہے، ہدف مشرقی فرات میںموجود امریکی فوجی نہیں، اجلاس سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے مشرقی فرات کے علاقوں میں دو روز کے اندر اندر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انقرہ میں ایک صنعتی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ آپریشن کامقصد شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ ان باغیوں میں ’پیپلز پروٹکشن یونٹس‘ کے نام سے سرگرم ہیں اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف مشرقی فرات میں موجود امریکی فوج نہیں، ترکی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں امریکا کے ساتھ مضبوط تعاون کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :