ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں پولیو مہم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

جھنگ ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی زیرصدار ت ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں جاری پولیو مہم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ جاری پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ مقررہ تاریخ تک مکمل ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ٹیمیں مشنری جذبے کے ساتھ کام کرے محکمہ صحت اور اس سے منسلک تمام اداروں کو اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے پولیو ویکسی نیشن پلانا والدین کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کے لیے بھر پور عوامی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ سکولوں، لاری اڈا، پبلک پوائنٹس سمیت دیگر مقامات پر پولیو کی ٹیمیں موجود رہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پیے بغیر رہنا جائے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیو کی ٹیمیں تعینات رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے اور انہیں اس بارے رپورٹ پیش کریں تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل ہو۔

متعلقہ عنوان :