چین میں کینیڈا کے سابق سفیر کی گرفتاری کے بعد کاروباری شخصیت بھی گرفتار

جمعرات دسمبر 20:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چین میں قومی لاپتہ ہونے والے دوسرے کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر ’چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث‘ ہونے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کی ریاستی سیکیورٹی کی وزارت کی ڈینڈونگ سٹی برانچ کاروباری شخصیت مائیکل اسپاور سے ’تحقیقات‘ کررہی ہے اور یہ تحقیقات 10 دسمبر سے شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائسز گروپ تھنک ٹینک کے ملازم کے مطابق پیر کو بیجنگ میں چینی سیکیورٹی اداروں نے سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوورگ کو بھی حراست میں لیا تھا۔اس حوالے سے چین کے مقامی اخبار بیجنگ نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ مائیکل کوورگ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی تھیں۔واضح رہے کہ چین میں 2 کینیڈین شہریوں سے تفتیش اس وقت سامنے آئی جب کچھ روز قبل واشنگٹن کی درخواست پر اوتاوا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزہو کو گرفتار کیا تھا۔تاہم ایک روز قبل کینیڈا کے شہر وان کوور کی عدالت نے 75 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔