کینٹ انتظامیہ کا غیرقانونی تجاوزات اور غیرمعیاری اشیاخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کینٹ انتظامیہ کا غیرقانونی تجاوزات اور غیرمعیاری اشیاخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف اپریشن،متعدد دکانداروں نوٹس جاری اور سامان بھی ضبط کردیا۔

(جاری ہے)

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ شعبہ بازار،سنیما روڈ، بجوڑی گیٹ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی کا خاتمہ کیا جبکہ ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا جبکہ ہوٹلوں میں بغیر ضرورت پانی ضائع کرنے پر دو ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کردیا جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انتظامیہ کے مطابق مزکورہ ایریا میں دوکانوں کے باہر قائم عارضی تجاوزات اور دوکانوں کے تھواڑوں کی وجہ سے عوام الناس کو امدورفت میں مشکلات درپیش ہوتی ہے جس کی وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔انتظامیہ نے شعبہ بازار میں واقع النفع پلازہ،گل حسن مارکیٹ،دوبئی مارکیٹ وملحقہ اندرون مارکیٹوں میں دکانداروں کو دکانوں کے باہر عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لئے نوٹسز جاری کیں اور ان کو کہا گیا کہ وہ دکانوں کے باہر عارضی تجاوزات رضاکارانہ طور پرختم کردیں بصورت دیگر عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لاجائیگی۔

متعلقہ عنوان :