ویجیلنس اور ٹیکنیکل ونگ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو پیش

ویجیلنس ونگ نے نومبر میں 40 مقامات کو سیل، اڑھائی کروڑ سے زائد کا جعلی مال تلف ٹریننگ سکول میں 3 ہزار افراد کو لیول ون، 103 افراد کو لیول ٹو ٹریننگ دی گئی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نومبر کی کارکردگی تسلی بخش، دسمبر کے اہداف مزید بڑھائے گئے ہیں‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرادارے کی ویجیلنس اور ٹیکنیکل ونگ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ویجیلنس ونگ نے نومبر میں 40 مقامات کو سیل کرتے ہوئے اڑھائی کروڑ سے زائد کا جعلی مال تلف کیا۔ 3 ہزار کلوسے زائد گوشت اور باقیات، 2 ہزار کلو سے زائد مچھلی، 84 ہزار پیکٹ گٹکا،4 ہزار کلو دودھ بنانے والا پاوڈر، 1680 کلو کھویا، 40 لاکھ کے قریب ایکسپائر فوڈ آئٹمز کے پیکٹ تلف کیے گئے۔

ٹیکنیکل ونگ میں فوڈ اور میڈیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری، پی ایف اے ٹریننگ سکول کی کارکردگی رپورٹ کے مطابقفوڈ لیبارٹری میں 585 نمونوں کا تجزیہ، 272 فیل اور 265 سیمپل پاس ہوئے جبکہ میڈیکل سکریننگ لیب میں 3846 نمونے چیک، 484 فیل، 3362 پاس ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی کی صدارت میں ویجیلنس اور ٹیکنیکل ونگ کی ماہ نومبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ویجیلنس ونگ نے نومبر میں 40 مقامات کو سیل اور اڑھائی کروڑ سے زائد کا جعلی مال تلف کیا۔ 3 ہزار کلو سے زائد گوشت اور باقیات، 2 ہزار کلو سے زائد مچھلی، 84 ہزار پیکٹ گٹکا،4 ہزار کلو دودھ بنانے والا پاوڈر، 1680 کلو کھویا، 40 لاکھ کے قریب ایکسپائر فوڈ آئٹمز کے پیکٹ تلف کیے گئے۔مزید برآں17 ہزار کلو کے قریب جعلی مرچیں، 60 کلو ناقص اچار اور جعلی اشیاء تیار کرنے والی 25 مشینیں بھی ضبط کی گئیں۔

ٹیکنیکل ونگ میں فوڈ اور میڈیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری، پی ایف اے ٹریننگ سکول کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق فوڈ لیبارٹری میں 585 نمونوں کا تجزیہ، 272 فیل اور 265 سیمپل پاس ہوئے جبکہ میڈیکل سکریننگ لیب میں 3846 نمونے چیک، 484 فیل، 3362 پاس ہوئے۔ٹریننگ سکول میں 3 ہزار افراد کو لیول ون، 103 افراد کو لیول ٹو ٹریننگ دی گئی۔اس مو قع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ نومبر کی کارکردگی تسلی بخش ہیں اور دسمبر کے اہداف مزید بڑھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :