وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر شرمین خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

شرمین خان باصلاحیت کھلاڑی تھیں، مرحومہ نے ویمن کرکٹ کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دیں

جمعرات دسمبر 23:10

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر شرمین ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر شرمین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی کرکٹ کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرمین خان ایک باصلاحیت کھلاڑی تھیں اور مرحومہ نے ویمن کرکٹ کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے مرحومہ کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا، وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔