کلین اینڈ گرین مہم میںہر شہری کردار ادا کرے،چوہدری مسعود

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

اوکاڑہ ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈی ایس پی آرگنائز ڈ کرائم چوہدری مسعود الحق بھٹی نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنے دائرہ اختیار میں اقدامات کرنا ہے ۔ہمیں اپنے گھر،گلی ،محلہ دفاتر کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔اور ہر مناسب جگہ پر زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے ہیں ۔

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شخصاس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت لگائے گئے پودوں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی حیثیت اور سرکاری آفیسر کے طور پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھر پور شمولیت اختیار کریں یہ ہمارا وطن ہے اس کی بہتر فلاح کے لئے ہم ہی نے کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت نے درخت لگانے اور صفائی ستھرائی کے لئے جو اہداف مقرر کئے ہیں ان کو ہم اپنی اجتماعی کاوشوں سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :